دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آئے نئے کیسز کے ساتھ ہی عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک تین کروڑ 44 لاکھ79 ہزار 555 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10 لاکھ 27 ہزار 653 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید متاثر امریکہ میں 2 لاکھ 12 ہزار 666 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یہاں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کرچکی ہے اور یہاں اب تک 73 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 81،484 نئے کیسز آنے کے بعد اس وبا سے متاثرہونے والوں کی مجموعی تعداد 63،94،069 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78،877 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور جس کی وجہ سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 53،52،078 ہو گئی ہے ۔ متاثرین کے نسبتاً صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ایکٹو کیسز کی تعداد 1512 بڑھ کر 9،42،217 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1095 مریض ہلاک ہو گئے، جس کی وجہ سے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 99،804 ہوگئی ہے۔
برازیل میں اب تک 48.47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 1.44 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 11.79 لاکھ ہوگئی ہے اور 20،796 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کولمبیا نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پیرو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اب تک تقریبا 8.35 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 26،196 افراد ہلا ک ہو چکے ہیں ۔ پیرو میں کورونا وبا کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے اور یہ کورونا انفیکشن کے معاملے میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے ۔ یہاں اب تک 8.14 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 32،463 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا کیسزکی تعداد میں اسپین ساتویں نمبر پر ہے، جہاں یہ تعداد بڑھ کر 7.78 لاکھ ہوگئی ہے اور اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31،973 ہوگئی ہے۔
ارجنٹینا نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں میکسیکو کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ یہاں اب تک 7.65 لاکھ سے زیادہ افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 20،288 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں اب تک تقریباً 7.48 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 78،078 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں تقریباً 6.76 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 16،866 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس نے کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چلی کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ اب تک یہاں 6.16 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 32،034 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
چلی میں تقریباً 4.64 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 12،822 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
برطانیہ میں اب تک تقریبا 4.62 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 42،292 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران میں وبائی مرض سے 4.61 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 26،380 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
عراق نے کورونا وبا کے معاملے میں سعودی عرب، پاکستان اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.67 لاکھ ہے جبکہ 9،231 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 3.64 لاکھ ہوگئی ہے اور 5272 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا کے 3.35 لاکھ کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ 4،794 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ترکی میں اب تک 3.20 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 8،262 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 3.17 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 35،918 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فلپائن میں متاثرہ افراد کی تعداد 3.14 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 5،562 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک تقریبا 3.13 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6،499 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جرمنی میں اب تک 2.95 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9،509 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.91 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 10،856 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 64 لاکھ کے قریب
کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 11355، بیلجیم میں 10023، کینیڈا میں 9368، بولیویا میں 8001، ہالینڈ میں 6،470، سویڈن میں 5893، مصر میں 5946، چین میں 4739، رومانیہ میں 4،862، گوئٹے مالا میں 3261، پولینڈ میں 2543، پاناما میں 2،387، ہنڈورس میں 2،380 اور سوئٹزرلینڈ میں 2074 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔