ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈراس ایڈرینام گیبرئیسس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا 'ووہان کے لوگ بہت کچھ جھیل رہے ہیں۔ وہ سب سے پہلے کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے میں ان کے تعاون کےلئے ان کی ستائش کرتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں'۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ چین کے ہوبئی صوبے میں ووہان میں سامنے آیاتھا۔ 23 جنوری سے ملک کے باقی علاقوں سے اس کا رابطہ کاٹ دیا گیا ہے تاکہ یہاں سے دیگر مقامات پر وائرس پھیلنےسے روکا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیے:- کورونا وائرس سے خبردار کرنے والے ڈاکٹر انتقال کر گئے
مسٹر ٹیڈراس نے کہا 'انسانیت کے لئے ایسے کام کی ستائش الفاظ سے نہیں کی جاسکتی۔ وہ اس کےلئے پرعزم ہیں اور وہ جو کررہے ہیں اس پر فخر کرتا ہوں'۔
انہوں نے کہا 'وہ بیجنگ میں تھے اور ان کی خواہش ووہان جانے کی تھی لیکن وہ وہاں کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ جلد ہی ایک دن ان کے پاس جائیں گے۔ میرا حوصلہ ان کے اور اس جان لیوا وائرس سے لڑرہے دیگر لوگوں کے ساتھ ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان اور بھارت کے درمیان پھر سے بیان بازی شروع
'یمن میں امریکی فوج نے القاعدہ کے رہنما کو ہلاک کیا'
زمبابوے میں دو مزدور ہلاک