ETV Bharat / international

اولمپکس ملتوی کرنے کا فیصلہ جلد ہی لیا جائے گا

عالمی وبا اختیار کر چکے کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال جولائی میں جاپان کے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کے انعقاد کے حوالہ سے خطرات کے درمیان بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس بیک نے اتوار کو کہا کہ اولمپکس ملتوی کرنے کا فیصلہ چار ہفتوں کے اندر لیا جائے گا۔

Will Coronavirus Take Out the 2020 Tokyo Olympics?
اولمپکس ملتوی کرنے کا فیصلہ جلد ہی لیا جائے گا
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 12:04 PM IST

ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد 24 جولائی سے 9 اگست تک ہونا ہے۔ ایتھلیٹ برادری کو روانہ کئے گئے اپنے مکتوب میں بیک نے کہا ”اپنے معاونین کے ساتھ میٹنگ میں ہم نے کورونا وائرس کے حوالہ سے دنیا بھر کے حالات اور اولمپک پر اس کے پڑنے والے اثرات کے حوالہ سے بات چیت کی جس میں اسے ملتوی کرنا بھی شامل تھا۔ ہم اس سلسلہ میں کافی محنت کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس بارے میں فیصلہ اگلے چار ہفتوں کے اندر لے لیا جائے گا“۔

آئی او کے سی صدر کے مطابق جاپان میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالات بہتر ہونے کے بعد ٹوکیو اولمپکس کے لیے مقررہ وقت میں کرانے کا حوصلہ بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا”ایک طرف جاپان میں حالات میں بہتری آ رہی ہے اور لوگوں نے اولمپک مشعال کاگرمجوشی سے خیر مقدم کیا ہے۔اس سے ہمارا یہ مقررہ وقت میں کرانے کے حوالہ سے حوصلہ بڑھا ہے“۔بیک نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ اولمپکس کو منسوخ کرنا کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے اور ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کے بارے میں اس میٹنگ میں کوئی بحث نہیں ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل پروگرام متاثر ہوئے ہیں اور اولمپک کے انعقاد کے حوالہ سے بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.