ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 8 ویکسین کلینکل ٹرائل کے مرحلے میں - عالمی ادارہ صحت

چینی صحت کے عہدیدار زانگ وین ہانگ نے بتایا کہ کورونا کے خلاف ایک کامیاب ویکسین سنہ 2021 میں مارچ کے اوائل تک پہنچ جائے گی۔

دف
دف
author img

By

Published : May 17, 2020, 3:18 PM IST

عالمی ادارہ صحت کے ڈیٹا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 8 ویکسین کلینکل ٹرائل کے مرحلے میں ہیں، جبکہ دیگر 110 ویکسین ابھی تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں۔

ہانگ کانگ کے انگریزی اخبار 'ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ' کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی حکومتیں اس متعدی بیماری کو روکنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ امریکہ، چین اور جرمنی کی فارماسوٹیکل کمپنیز اور صحت کے مراکز وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی سمت سے سب سے آگے ہیں۔

اپنے وسائل کو دیکھتے ہوئے امریکہ اور چین جیسے متعدد ممالک نے ویکسین تیار ہونے کی عارضی تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

چینی صحت کے عہدیدار زانگ وین ہانگ نے بتایا کہ کورونا کے خلاف ایک کامیاب ویکسین سنہ 2021 میں مارچ کے اوائل تک پہنچ جائے گی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں اعتماد ہے کہ رواں برس کے اخیر تک کورونا کی ویکسین تیار ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.