ETV Bharat / international

بچوں کو ماسک لگانے کا مشورہ - WHO

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بچوں میں کورونا وائرس کیسے پھیلتا ہے، لیکن اس کے پختہ شواہد موجود ہیں کہ کورونا وائرس بڑوں کی طرح نوعمروں میں بھی پھیل سکتا ہے۔

sd
sdf
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 3:35 PM IST

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لئے 12 برس یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو بڑوں کی طرح ماسک پہننا چاہئے۔

ڈبلیو ایچ او نے ہفتے کو 12 برس یا اس سے زائد عمر کے بچوں کے لئے ماسک پہننے کے بارے میں نئے اصول جاری کئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق مختلف ممالک میں بڑوں کے ماسک پہننے کے اصولوں کا اطلاق بچوں پر بھی ہونا چاہئے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بچوں میں کورونا وائرس کیسے پھیلتا ہے، لیکن اس کے پختہ شواہد موجود ہیں کہ کورونا وائرس بڑوں کی طرح نوعمروں میں بھی پھیل سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق پانچ برس سے کم عمرکے بچوں کو ماسک نہیں پہننا چاہئے۔

چھ سے 11 برس کی عمر کے بچوں کیلئے مشورہ دیا گیا ہے کہ فیملی کے ممبران ماسک پہننے اور اتارنے میں بچوں کی مدد کریں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ 60 برس سے کم عمرکے صحتمند افراد کو کپڑے کا ماسک پہننا چاہئے جبکہ بوڑھے اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کو میڈیکل ماسک پہننا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.