گزشتہ برس دسمبر میں چین کے ووہان صوبے سے شروع ہونے والا یہ وائرس اب تک دنیا کے تقریبا 15 ممالک و خطوں میں پھیل چکا ہے۔ وہیں اب تک اس وائرس سے 212 افراد ہلاک جبکہ سات ہزار 800 سے زائد افراد کے اس سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں عوامی صحت امرجنسی نافذ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جینیوا میں ہوئے ایک ہنگامی میٹینگ کے بعد لیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تنظیم نے کہا تھا کہ یہ وائرس ابھی اتنی سنگین نہیں ہے کہ دنیا میں صحت امرجنسی نافذ کر دیا جائے تا ہم چین سمیت دنیا بھر میں مسلسل پھیلنے کی صورت کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
وہیں ڈلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ چین میں کورونا وائرس کی پھیلنے کی وجہ سے نہیں لیا گیا ہے بلکہ باقی ممالک میں میں پائے جانے والے کیسز کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
وہیں تنظیم کے ایک دوسرے اہلکار کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس وائرس کے پھیلاو اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
انہوں اس وائرس کے روک تھام کے لئے چین کے جانب سے کی جانے والی کوشیشوں کی تعریف بھی کی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے ووہان صوبے میں گزشتہ برس دسمبر میں سامنے آیا تھا تا ہم دسمبر سے اب تک 170 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک جبکہ سات ہزار 800 سے زائد افراد کے اس سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔