ETV Bharat / international

'ہم تمام اقوام عالم میں امن و سلامتی کے خواہشمند ہیں' - رمضان

اس سے قبل شاہ سلمان نے رمضان مبارک کی آمد کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں سنجیدگی سے کام کرتے رہنے اور متعلقہ ہدایات پر مکمل عمل کی ضرورت ہے۔ شاہ سلمان کا خطاب سعودی وزیر اطلاعات نے پڑھ کر سنایا تھا۔

gf
g
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 12:49 PM IST

سعودی عرب کے حکمراں سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے موقع پر اقوام عالم کے لیے خوشحالی اور سلامتی کی امید کا اظہار کیا ہے۔

شاہ سلمان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ 'ہم اللہ کی تعریف کرتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں رمضان المبارک کا مہینہ نصیب فرمایا۔ ہم اللہ رب العزت سے گڑگڑائیں گے کہ وہ ہمارے روزے اور نمازوں کو قبول فرمائے اور دعا کری گے کہ وہ ہم پر اور پوری دنیا پر سے ہر قسم کی آفت و بلا کو اٹھا لے۔ ہم اللہ تعالی سے اس ماہ کی برکتیں چاہتے ہیں اور دنیا کی تمام اقوام کی امن اور سلامتی کے خواہشمند ہیں'۔

شاہ سلمان بن عبد العزیز کا ٹوئٹ پیغام
شاہ سلمان بن عبد العزیز کا ٹوئٹ پیغام

اس سے قبل شاہ سلمان نے رمضان مبارک کی آمد کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں سنجیدگی سے کام کرتے رہنے اور متعلقہ ہدایات پر مکمل عمل کی ضرورت ہے۔ شاہ سلمان کا خطاب سعودی وزیر اطلاعات نے پڑھ کر سنایا تھا۔

انہوں نے باور کرایا کہ 'ہم شہریوں اور مقیم افراد کی خدمت اور انسان کی سلامتی کے خواہشمند ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.