یہ بلیاں انتہائی خوش قسمت ہیں۔ انہیں انسانوں کی طرح ہر ممکن آشائش دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔
فلسطین کے غزہ میں 'اسٹرے آف غزہ' نام کی ایک غیر سرکای تنظیم ہے، جس میں 12 افراد بطور رضاکار غیر پالتو بلیوں کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال سے لیکر علاج وغیرہ کا بھی بندو بست کرتے ہیں۔
تنظیم کے سبھی ارکان نے اپنی طرف سے پیسے یکجا کر کے ایک اپارٹمنٹ کرایہ پر لیا ہے، جس میں وہ لوگ رہتے ہیں اور بلیوں کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔
تنظیم کی جانب سے بلیوں کے علاج کے لیے مویشیوں کے ڈاکٹر کی خدمات حاصل کی جاتی ہے۔
اس تنظیم کی شروعات تین لوگوں نے سنہ 2015 میں کی تھی۔ رفتہ رفتہ رضاکاروں کی تعداد بڑھتی گئی یہاں تک کہ 12 لوگوں پر مشتمل ایک ٹیم بن گئی۔