ETV Bharat / international

ویتنام نے چینی ویکسینز میں سے ایک کی منظوری دے دی

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 7:44 AM IST

ویتنام نے بھی چین کی سائنوفارم کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

vaccines
vaccines

چینی میڈیا کے مطابق وزارت صحت ویتنام نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چین کی سائنوفارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے، یہ ویتنام میں منظور شدہ تیسری کرونا ویکسین ہے۔ اس طرح ویتنام میں اب تک مجموعی طور پر تین ویکسینز کو منظور کیا جا چکا ہے۔

ویکسین کی منظوری کے لیے ویتنام کے نائب وزیر صحت ٹرونگ چھوک کونگ نے دستخط کیے، اس سے قبل ویتنام میں آسٹرا زینکا اور روسی ویکسین اسپوتنک وی کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔

ویتنام میں اب تک مجموعی طور پر تین ویکسینز منظور کی جا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ویتنام میں کووِڈ۔ 19 کی نئی ہائبرڈ قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا، یہ نئی ہائبرڈ قسم برطانوی اور بھارتی اقسام کی خصوصیات کی بھی حامل ہے، جس کی وجہ سے یہ انتہائی متعدی ہے۔

ویت نام کے وزیر صحت نگوین تھان لونگ نے ہفتے کو بتایا تھا کہ اس وائرس میں برطانوی اور بھارتی اقسام کے خواص موجود ہیں، اس وائرس کی یہ ہائبرڈ قسم ہوا میں بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے، متعلقہ وزارت کی جانب سے ورلڈ جِین میپ پر اس نئی قسم کا اعلان کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے مریضوں میں جن سیکوئسنگ کے دوران اس ہائبرڈ قسم کا انکشاف ہوا، یہ دراصل بھارتی قسم ہے جس میں تبدیلیاں ہوئی ہیں اور اس کی اصلی قسم برطانوی تھی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.