انتھونی بلنکن کے دورے کے تعلق سے ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اسرائیل اور حماس کے مابین غزہ میں طے پانے والی جنگ بندی عمل کی حمایت کے لیے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دائرہ عمل میں تل ابیب گئے ہیں۔
اسرائیل اور حماس کے مابین 21 مئی کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی حمایت اور غزہ پٹی کو انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کے معاملات کے ایجنڈے میں نمایاں ہونے والے اس دورے میں بلنکن اسرائیل، فلسطین، مصر اور اردن میں بھی مذاکرات کریں گے۔
توقع ہے کہ بلنکن اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اور وزیر خارجہ عاش کینزائی سے ملاقات کے بعد راملہ جاتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس اور وزیر اعظم محمد عشطیہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ قیاس آرائی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بعد میں مصر اور اُردن کا بھی دورہ کریں گے۔
یو این آئی