ETV Bharat / international

امریکی فوج کے دستے شام میں تیل کے کنووں کی حفاظت کریں گے

امریکی فوج کے یہ دستے سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے ساتھ مل کر تیل کے کنووں کی نگرانی کریں گے، تاکہ شدت پسند تنظیم 'داعش' یا دوسری جماعتیں ان پر قبضہ نہ کرسکیں۔

author img

By

Published : Oct 21, 2019, 11:25 PM IST

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں تیل کے کنووں کے نزدیک امریکی فوج کے بعض دستوں کو بدستور تعینات رکھنے سے متعلق غور و خوض جاری ہے۔

امریکی فوج کے یہ دستے سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے ساتھ مل کر تیل کے کنووں کی نگرانی کریں گے، تاکہ شدت پسند تنظیم 'داعش' یا دوسری جماعتیں ان پر قبضہ نہ کرسکیں۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت اس علاقے کے نزدیک مختلف شہروں میں امریکی فوج موجود ہے۔وہاں ان کی موجودگی کا مقصد تیل کی آمدنی کو 'داعش' یا دوسری جماعتوں کے ہاتھ لگنے سے روکنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت شام کے شمال مشرقی علاقے سے امریکی فوجیوں کا انخلا جاری ہے، تاہم ابھی تیل کے کنووں کے نزدیک امریکی فوج ایس ڈی ایف کے ساتھ موجود ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.