روس نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ روسی ویکسین کے خلاف مہم چلانے کے بجائے اپنے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کی سمت میں کام کرے۔ امریکہ میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جمعرات کو ٹویٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ معلومات دی گئی۔
بیان کے مطابق روس نے کہا ہے کہ کووڈ 19 ویکسین تیار کرنے کے لئے خواہشمند ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کے لئے صدرولادیمیر پوتن نے ایک ورچوئل کانفرنس کی تجویز پیش کی ہے۔ امریکہ کو پوتن کی اس تجویز کی مخالفت نہیں کرنی چاہئے ، بلکہ اسے کورونا کے خلاف لڑائی کو مضبوط کر کے اپنے شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے ٹویٹر پر کہا تھا مسٹر پوتن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس میں دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کی روسی ویکسین اسپوتنک 5 مکمل طور پر قابل اعتماد ، محفوظ اور موثر ہے، لیکن روس نے اس کے تیسرے مرحلے کا ٹرائل شروع کئے بغیر ہی اس کو ریکگنائزکر کے رجسٹریشن بھی کر دیا ہے۔
ماہرین نے سپوتنک 5 کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تجربے کے اعداد و شمار پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔
پوتن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے منگل کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا پابند ہے۔
روسی صدر نے اس کے مدِ نظر ایک ورچول کانفرنس بلانے کی بھی تجویز پیش کی جس میں تمام ممالک مل کر کووڈ ۔19 کی ویکسین پر کام کرنے پر تبادلہ خیال کریں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے ملازمین کو کورونا کی روسی ویکسین مفت دینے کی بھی تجویز پیش کی۔
واضح رہے کہ 11 اگست کو کووڈ ۔19 کی ویکسین کی رجسٹریشن کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ یہ ویکسین اگلے سال یکم جنوری سے عام لوگوں کے لئے دستیاب ہوگی۔ کورونا ویکسین۔
روس کے گمالیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور وزارت دفاع کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ سپوتنک -5کے نامی کورونا ویکسین سب سے پہلے کورونا انفیکشن کے علاج میں مصروف طبی علے کو کو دی جائے گی۔