ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی (Iran President Ebrahim Raisi) نے امریکہ کی جانب سے ملک پر عائد پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اقتصادی پابندیوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں صدر ابراہیم رئیسی نے براہ راست امریکہ کی شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں لگانا امریکہ کا دنیا کے ممالک کے ساتھ جنگ کا نیا طریقہ ہے۔
مزید پڑھیں:اردوغان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایک بار پھر مسئلۂ کشمیر اٹھایا
رئیسی نے تہران سے ڈیجیٹل طور پر جنرل اسمبلی میں اپنا خطاب دیا۔ ایران کے علاوہ بعض دیگر ممالک کے رہنماؤں نے بھی نیویارک میں جسمانی طور پر موجود ہونے کے بجائے اپنے ملک سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔