ETV Bharat / international

اقوام متحدہ نے کابل کے ہسپتال میں ہوئے حملے کی مذمت کی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے فوجی ہسپتال میں منگل کے روز ہوئے دو زبردست دھماکوں اور اس کے بعد ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے اسپتال پر ہوئے مہلک حملے کی مذمت کی ہے۔

UN condemned the attack on a Kabul hospital
اقوام متحدہ نے کابل کے اسپتال میں ہوئے حملے کی مذمت کی
author img

By

Published : Nov 3, 2021, 4:50 PM IST

اقوام متحدہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہسپتال پر ہوئے خوفناک حملے کی مذمت کی ہے، جس میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور تقریباً 50 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی یہ حملہ کیا ہے، ان کی گرفت کی جانی چاہیے۔

یو این اے ایم اے نے ٹویٹ کیا ’’ اقوام متحدہ کابل میں ایک اسپتال پر ہوئے ہولناک حملے کی مذمت کرتا ہے، طبی عملے اور علاج کے خواہاں شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ اس کے لیے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے‘‘۔

courtesy tweeter
بشکریہ یوناما ٹویٹر

ذرائع کے مطابق ملک کے سب سے بڑے فوجی اسپتال میں منگل کے روز ہوئے دو زبردست دھماکوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔ اس حملے میں طالبان کا ایک عہدیدار بھی ہلاک ہوا ہے۔

وہیں، دولت اسلامیہ کی شاخ دولت اسلامیہ خراسان (ISIS-K) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حملہ دولت اسلامیہ کے کئی ارکان نے کیا جس میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا جس نے ہسپتال کے گیٹ پر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔

مجاہد نے کہا کہ ہسپتال کے باہر بارود سے بھری ایک کار بھی پھٹ گئی جس سے درجنوں لوگ زخمی ہوئے اور اس کے بعد ہونے والی فائرنگ میں متعدد طالبان جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ افغان دارالحکومت میں ایک فوجی ہسپتال پر مہلک حملہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ طبی سہولیات کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

فرحان حق نے کہا "ہم ان لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور زخمی ہونے والے بہت سے لوگوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.