ETV Bharat / international

اقوام متحدہ کی کورونا کے خلاف جنگ تیز کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Mar 12, 2020, 5:13 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گُتریز نے کہا ہے کہ ہر انسان کو خواہ کہیں بھی ہو، وبا کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہئے کیونکہ موجودہ وقت ہر کسی سے کورونا وبا سے نمٹنے کا تقاضا کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کی کورونا کے خلاف جنگ تیز کرنے کی اپیل
اقوام متحدہ کی کورونا کے خلاف جنگ تیز کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ نے سبھی ممالک سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ تیز کرنے کی اپیل کی ہے اور ان سے کورونا سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گُتریز نے کہا ہے کہ ہر انسان کو خواہ کہیں بھی ہو، وبا کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہئے کیونکہ موجودہ وقت ہر کسی سے کورونا وبا سے نمٹنے کا تقاضا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم سب کورونا وائرس کے خطرے کا سامنا کررہے ہیں اس کے لئے ہم سب کو اپنے حصہ کا کرادار ادا کرنا پڑے گا۔ اس مشکل وقت میں ہمیں ذمہ داری اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے'۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبا نہیں دیکھی۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ زیادہ اور اس کے خلاف اقدامات کم ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس دنیا کے 122 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس سے 4600 سے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کر گئی اور 67 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.