ETV Bharat / international

یوکرین نے ایران سے معاوضے اور معافی کا مطالبہ کیا - یوکرین نے ایران سے معاوضے اور معافی کا مطالبہ کیا

اس سے قبل ایران نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انسانی غلطی کے سبب یوکرین کے انٹرنیشنل طیارے (یو آئی اے) فلائٹ پی ایس 75 کو تہران کے قریب مار گرایا تھا، جس میں 176 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔

یوکرین نے ایران سے معاوضے اور معافی کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Jan 11, 2020, 8:03 PM IST

ایران کی جانب سے یوکرین کے طیارے کو مار گرانے کے اعتراف کے بعد یوکرین کے صدر وولایمیر زیلنسکی نے ایران سے متعدد مطالبات کیے ہیں، جن میں متاثر افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ اور اپنی غلطی پر سرکاری معذرت بھی شامل ہے۔

فیس بک پوسٹ میں زیلنسکی نے لکھا، 'آج صبح اچھی نہیں تھی، لیکن اس نے بین الاقوامی کمیشن کے مداخلت سے قبل ہی سچائی کو سامنے لایا۔ تہران نے یوکرین کے طیارے کو گرانے کے لیے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا تھا، لیکن ہم جرم کے مکمل اعتراف پر اصرار کرتے ہیں'۔

مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق، زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ ایران سے توقع کرتے ہیں کہ وہ مکمل تحقیقات کے ساتھ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو واپس کرنے، معاوضہ ادا کرنے اور سفارتی چینلز کے ذریعہ سرکاری طور پر معافی مانگنے کے لیے رضامندی کی یقین دہانی کرائیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بغیر کسی رکاوٹ کے اس حادثے کی تفتیش جاری رہے گی۔

غور طلب ہے کہ اس سے قبل ایران نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انسانی غلطی کے سبب یوکرین کے انٹرنیشنل طیارے (یو آئی اے) فلائٹ پی ایس 75 کو تہران کے قریب مار گرایا تھا، جس میں 176 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔

ایران نے مزید کہا ہے کہ یہ ایک انسانی غلطی ہے، جو بھی اس حادثے میں شامل ہو گا اسے فوری طور پر ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بے حد نازک حالات میں کی گئی تھی۔ ان کا دعوی ہے کہ امریکی طیارہ بوئنگ 737۔ 800 ریولشنری گارڈ کے فوجی مرکز کے بے حد قریب پہنچ چکا تھا، اسی تناظر میں دفاعی اقدام کے تحت کیے گئے واقعے میں یہ غلطی پیش آئی۔

ہلاک ہونے والوں میں 82 ایرانی 63 کینیڈین 11 یوکرائن 10 سویڈش 4 افغانی 4 برطانوی اور تین جرمن باشندے شامل تھے۔

خیال رہے کہ 3 جنوری کو بغداد میں امریکی ڈرون حملے کے دوران ایرانی میجر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی جوابی کارروائی میں، تہران نے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زیادہ بیلسٹک میزائل داغے تھے، بعد ازاں اسی روز یہ حادثہ پیش آیا۔

ZCZC
PRI GEN INT
.KIEV FGN18
UKRAINE-IRAN-PLANE
Ukraine demands punishment, compensation for airliner downed by Iran
         Kiev, Jan 11 (AFP) President Volodymyr Zelensky demanded Saturday that Iran punish those responsible for the downing of a Ukrainian airliner and pay compensation.
         "We expect Iran... to bring the guilty to the courts," the Ukrainian leader wrote on Facebook, calling also for the "payment of compensation" after Tehran admitted accidentally downing the plane and killing all 176 people on board. (AFP)
MRJ
01111309
NNNN
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.