ETV Bharat / international

شمالی فلپائن میں سمندری طوفان کومپاسو سے 30 افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 10:14 PM IST

فلپائن میں سمندری طوفان کومپاسو کے قہر سے کم از کم 30 افراد ہلاک اور 14 دیگر لاپتہ ہوگئے۔ طوفان نے ملک کے شمالی جزیرے لوزون کو مکمل طور سے تباہ کر دیا۔

Typhoon Compaso kills 30 in northern Philippines
شمالی فلپائن میں سمندری طوفان کومپاسو سے 30 افراد ہلاک

شمالی فلپائن میں کومپاسو طوفان کی زد میں آکر کم از کم 30 افراد ہلاک اور 14 دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ قومی آفات سے نمٹنے اور مینیجمنٹ کونسل نے جمعرات کو یہ معلومات دی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس طوفان کی وجہ سے 325 مکانات پوری طرح تباہ ہوگئے ہیں اور 10 شہروں میں بجلی کی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سمندری طوفان کے نتیجے میں زرعی شعبے کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 21.5 ملین ڈالر سے زیادہ لگایا گیا۔ طوفان نے کل 50،040 گھرانوں کو متاثر کیا جن میں 194،677 رہائشی تھے۔ تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

حکام کا گایان اور بینگویٹ صوبوں میں تقریبا 11 دیگر اموات کی رپورٹوں کے ساتھ ساتھ تین زخمی افراد اور بینگوئٹ میں ایک لاپتہ ہونے کی معلومات کی تصدیق کر رہے ہیں۔

ریلیف اور ریسکیو ورکرز نے مزید موسلا دھار بارش کی وارننگ جاری کی ہے اور متاثرہ علاقوں سے 15 ہزار افراد کو نکال لیا ہے۔

اس طوفان کا اثر ہانگ کانگ پر بھی پڑا ہے جہاں ایک شخص ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.