شامی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی شامی صوبہ کونیترا میں کیے گئے ہوائی حملے میں اس کے دو فوجی زخمی ہوگئے۔
اسرائیل ڈیفینس فورسز نے جمعہ کو کہا تھا کہ شام کی جانب سے کیے گئے حملے کے بدلے میں فوج کے ہیلی کاپٹر نے بڑی تعداد میں جنوبی شام میں مختلف مقامات پر حملے کئے ہیں۔
اس کے بعد شامی فوج نے کہا اسرائیل کے ہیلی کاپٹر نے کونیترا صوبہ کے اگلے ٹھکانوں پر میزائل داغے جس میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ شامی اسٹیٹ ٹی وی کے مطابق حملے کی آواز کونیترا کے حیدر شہر تک سنائی دی۔