پولیس افسر نائلہ حسن نے جمعہ کو بتایا کہ نیوزی لینڈ کے مغربی آکلینڈ کے میسی میں گولی باری کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم جب رینیلا ڈرائیو پر معمول کے گشت پر تھی تبھی پولیس افسران پر گولیاں چلائی گئیں۔
گولی باری میں دو پولیس افسران سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا سمیت کئی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک پولیس افسر کی موت ہوگئی ہے لیکن نیوزی لینڈ پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گولی باری کے بعد مجرم گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ پولیس انہیں تلاش کررہی ہے۔