ETV Bharat / international

بینکاک میں سلسلہ وار دھماکوں میں دو زخمی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں جمعہ کو سات سلسلے وار بم دھماکے ہوئے جس میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے۔

author img

By

Published : Aug 2, 2019, 5:13 PM IST

bangkok explosion

بینکاک میں 28 جولائی سے آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ ہورہی ہے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی۔
ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم پریوت چان اوچا نے سلسلے وار بم دھماکوں کی فوری جانچ کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے ملک کے عوام سے تحمل برتنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
پریوت نے کہا کہ ان واقعات پر قریبی نگاہ رکھی جارہی ہے اور حفاظتی اقدامات سخت کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے ایسے موقع پر تعاون دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مشتبہ اشیا نظرآنے اور کچھ بھی غیر معمولی ظاہر ہونے پر فوراً اس کی اطلاع افسران کو دیں۔
نیشن ٹی وی کے مطابق پرتونام ضلع میں آج صبح پانچ بجے سے سات منٹ کے وقفے میں تین بم دھماکے ہوئے۔ پہلا دھماکہ اندرا ریجنٹ ہوٹل کی بلڈنگ میں ہوا جہاں ایک شاپنگ سینٹر بھی ہے۔ دھماکے میں میونسپل کارپوریشن کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ناراتھیواٹ علاقے میں صبح تقریباً آٹھ بجے ریلوے اسٹیشن کے پاس مزید دو دھماکے ہوئے۔ اس جگہ اہم بینکوں کے ہیڈ آفس اور روسی سفارخانہ سمیت سفارتی مشن کی عمارتیں ہیں۔ ان دھماکوں میں اگرچہ کوئی ہلاک نہیں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کنگ رام نوم اسٹریٹ علاقے میں صبح ساڑھے نو بجے کے قریب دو اور دھماکے ہوئے جہاں کئی سرکاری عمارتیں ہیں۔
پولیس نے پانچ گھنٹوں کے دوران بم رکھے جانے کے واقعہ میں مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کی بعد کی گئی تھی۔

Intro:وادی کشمیر کے اکثر مزہبی مقامات پر معمور سیکورٹی کو ہٹانے کا حکم جاری ۔زرائع

Body:
وادی کشمیر مِیں گزشتہ چند دنوں سے اضطرابی اور تذبذب بھری صورتحال کے بیچ مزہبی مقامات سے سیکورٹی ہٹائے جانے کی خبریں گشت کر رہی ہے جس سے لوگوں میں مزید بے چینی اور تشویش پیدا ہوگئی ہے
زرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ساتھ ساتھ وادی کے اکثر مزہبی مقامات ، درگاہوں ،خانقاہوں اور کورٹ کمپلیکسز پر پر معمور سیکورٹی اہلکارو کو ہٹا دیا گیا ہے اور اپنے اپنے اضلاع کے پولیس لائینز میں حاضر ہونے کا حکم نامہ جارہی کیا گیا ہے۔
تاہم ایڈیشنل ڈائریکڑ جنرل پولیس منیر احمد خان کی جانب ایک بیان کے مطابق انہیں مزہبی مقامات یا کورٹ کمپلکسز سے ہٹایا نہیں گیا ہے بلکہ انہیں لائین حاضر ہونے کو کہا گیا ہے
ضلع عدالتوں سے ان پولیس اہلکارو کو بھی پولیس لائینز میں حاضر ہونے کا حکم دیاگیا جو بنا ہتھیار کے ہیں ۔منیر خان کے مطابق انہیں ہتھیار فراہم کر کے ان کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گا۔
وہیں وادی کشمیر دس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کے بعد زرائع کے مطابق اب مزید 25000 سیکورٹی اہلکاروں کو وادی بلایا جا رہا ہے ۔
سیکورٹی کے اعتبار اس قسم کی پیش رفت کے بعد وادی کشمیر کے لوگوں میں مزید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لیے سرینگر سے پرویز الدین کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.