افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع ناوا میں فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کی ٹکرمیں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
ٹولہ نیوز نے سکیورٹی فورسز کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کی رات کو افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر جنوبی ہلمند کے ضلع ناوا میں متصادم ہوگئے۔ اس حادثے میں کم از کم 15 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر کمانڈوز کو نیچے لے جارہے تھے اور زخمی سکیورٹی فورسز کو لے جارہے تھے۔
ایک اور ذریعے نے بتایا کہ اس حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔
وزارت دفاع نے اس حادثے پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان عمر ذواق نے ضلع ناوا میں ہونے والے حادثے کی تصدیق کی ہے لیکن تفصیلات نہیں بتائیں۔
افغانستان میں دو ہیلی کاپٹروں میں تصادم، 15 ہلاک - ہیلی کاپٹر کمانڈوز
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر کمانڈوز کو نیچے لے جارہے تھے اور زخمی سکیورٹی فورسز کو لے جارہے تھے۔