ETV Bharat / international

رجب طیب اردگان کی آذربائیجان آمد - رجب طیب اردگان کی آذربائیجان آمد

آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں کو آرمینیا سے آزاد کرانے کے بعد آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں فوجی کامیابی کے موقع پر اردگان مہمان خصوصی کی حیثیت سے 'وکٹری پریڈ' میں شرکت کریں گے۔

Turkish president arrives in Azerbaijan capital
رجب طیب اردگان کی آذربائیجان آمد
author img

By

Published : Dec 10, 2020, 10:02 AM IST

Updated : Dec 10, 2020, 10:41 AM IST

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور خاتون اول ایمن اردگان اس وقت آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

ویڈیو

ترک صدر کے ساتھ وزیر خارجہ میلوت کیوسوگلو، صدارتی ترجمان ابراہیم کالین، مواصلات کے ڈائریکٹر فرحتین التون اور حکمران جماعت کے ترجمان عمر سیلیک و دیگر شامل ہیں۔

جمعرات کو اردگان دارالحکومت باکو میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وکٹری پریڈ میں شرکت کریں گے۔

  • جشن فتح:

ناگورنو قرہباخ کے متنازع خطہ پر آذربائیجان کی فتح کے ضمن میں پورے ملک میں سرکاری وزرا اور عوام جشنِ فتح منا رہے ہیں۔

اس پریڈ کا انعقاد آذربائیجان کی حالیہ فوجی کامیابی کو آرمینیا کے تقریباً 30 برسوں کے قبضے سے اپنے علاقے ناگورنو قرہباخ کو آزاد کرانے میں منانے کے لئے کیا گیا ہے۔

Turkish president arrives in Azerbaijan capital
ترک خاتون اول ایمن اردگان کا خیر مقدم کیا گیا

ترکی کی ایلیٹ اسپیشل فورس یونٹ جن کو مارون بیریٹس بھی کہا جاتا ہے بھی پریڈ میں شریک ہوں گے۔

آذربائیجان حکومت کے اعلی سرکاری عہدے داران نے صدر اور خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس تعلق سے آذربائیجان میں بڑے پیمانے پر فوجی پریڈ بھی کیا جائے گا۔ اسی میں شرکت کے لیے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور خاتون اول ایمن اردگان کی آمد ہوئی ہے۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

اس تنازع کے دوران ترکی نے آذربائیجان کی بھرپور حمایت کے ذریعے اپنے موثر اور دیرپا کردار کو نبھایا ہے۔

  • خطہ میں ترکی کی بڑی کامیابی:

واضح رہے کہ دس نومبر 2020 کو روس اور ترکی کی ثالثی کے بعد آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدہ طئے پایا۔ اس معاہدہ کے تحت جنگ بندی پر دونوں ممالک نے اپنی رضا مندی کا اظہار کیا

مزید پڑھیں: آرمینیا: پارلیمنٹ کا محاصرہ اور وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ

بیشتر ماہرین کا ماننا ہے کہ ترکی اور روس کی ثالثی ہی کی وجہ سے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی ہو پائی ہے۔ ورنہ یہ معاملہ مزید طول پکڑتا۔

Last Updated : Dec 10, 2020, 10:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.