ETV Bharat / international

ترکی چین سے ایک کروڑ کورونا ویکسین خریدے گا - کورونا ویکسین

دنیا بھر میں کورونا ویکسین پر ٹرائل جاری ہے اور تقریبا آخری مراحل میں ہیں۔ اب دنیا کے ممالک اپنے شہریوں کو ویکسین مہیا کرانے کے لیے کورونا ویکسین کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ترکی نے بھی چینی ویکسین کو خریدنے کی بات کہی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 7:29 PM IST

عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کا سامنا کررہےترکی نے چین کی سنوویک کمپنی سے ایک کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور ویکسین کی خریداری سے متعلق ترکی اس کمپنی سے ایک معاہدہ بھی کرے گا۔

ترکی کے وزیرصحت نے جمعرات کویہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم دسمبر میں چین کی کمپنی سے کورونا ویکسین کی کم از کم ایک کروڑ خوراک خریدیں گے اوراس کے لیے ایک یا دو دن میں کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط بھی کریں گے'۔

ٹی آر ٹی اسٹیٹ براڈکاسٹنگ کے مطابق وزیرصحت نے کہا کہ ترکی کورونا ویکسین کے ٹیکے کا دعویٰ کرنے والی فائزر کمپنی سے معاہدہ کرنے کے لیے بات چیت کررہا ہے اور اس کمپنی سے کورونا کی ڈھائی کروڑ سے زیادہ ویکسین خریدی جاسکتی ہے۔ ترکی میں کورونا کی 16 ویکسین پر کام کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل ستمبر میں چین کی سنوویک کمپنی نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی، برازیل اور انڈونیشیا نے بھی کورونا ویکسین خریدنے کی منشا ظاہر کی تھی۔

سنوویک کمپنی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کاٹیکہ جنوری تک پوری طرح تیار ہوجائے گا۔ اس ویکسین کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کا تجربہ اپریل میں کیا گیا تھا جبکہ تیسرے مرحلے کا تجربہ جاری ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.