ETV Bharat / international

Pakistan Blast: عاشورہ کے جلوس پر دستی بم سے حملہ، تین ہلاک، 50 سے زائد زخمی - بہاولنگر کی مہاجر کالونی میں جامع مسجد

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولنگر کی مہاجر کالونی میں جامع مسجد سے گزرنے والے جلوس پر ایک شخص نے گرینیڈ پھینکا۔

grenade attack on ashura procession in pakistan

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 5:25 PM IST

پاکستان کے شہر بہاولنگر میں عاشورہ کے جلوس کے دوران جمعرات کو ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا نے یہ معلومات پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ راجہ بشارت کے حوالے سے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے بہاولنگر کی مہاجر کالونی میں جامع مسجد سے گزرنے والے جلوس پر دستی بم پھینکا۔

حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بشارت نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دو افراد کے علاوہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور شہر کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پاکستانی رینجرز کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں پولیس اور ایمبولینسیں دھماکے کی جگہ پر پہنچتی دکھائی دے رہی ہیں۔ کئی زخمی سڑک کے کنارے مدد کے منتظر دیکھے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مندر میں توڑ پھوڑ، عمران خاں کی سخت کارروائی کی ہدایت

شیعہ رہنما خاور شفقت نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب جلوس مہاجر کالونی سے گزر رہا تھا۔ اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جلوس ملک کے دیگر حصوں میں بھی نکالے جانے ہیں، اس لیے سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.