ETV Bharat / international

افغانستان: ننگرہار دھماکے میں دو طالبان سمیت تین افراد ہلاک - افغانستان کے صوبے ننگرہار

افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایک چیک پوائنٹ پر مسلح افراد کے حملےمیں 5 افراد ہلاک ہو گئے، افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد کے ضلع غوچک میں رکشے میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔

three including two taliban members killed in nangarhar explosion
ننگرہار دھماکے میں دو طالبان سمیت تین افراد ہلاک
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 3:14 PM IST

Updated : Sep 22, 2021, 4:55 PM IST

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں بدھ کی صبح ہونے والے اس حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جلال آباد میں محکمہ اطلاعات و ثقافت نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے۔

مقامی میڈیا طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے دو طالبان فورسز کے اور تین عام شہری تھے۔

افغان حکومت کے زوال کے بعد افغانستان میں اس طرح کے حملے متواتر ہو رہے ہیں۔ 19 ستمبر کو مشرقی شہر جلال آباد کے ایک بس اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں دو شہری ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے قبل طالبان نے افغانستان کے لوگوں کو اپنی جان و مال کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن یہ حملے طالبان کے دعوؤں کے برعکس ہیں۔

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق

ہفتے کے روز مشرقی صوبہ ننگرہار کے جلال آباد شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 5 میں طالبان کو نشانہ بنا کر لگاتار تین دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ملک سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے درمیان طالبان نے تیزی سے پیش قدمی کرکے کابل پر قبضہ کرلیا تھا اور ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

Last Updated : Sep 22, 2021, 4:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.