ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 7 کروڑ - ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری

پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 7کروڑ ہو گئی، گزشتہ روز ملک میں 8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی۔

ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 7 کروڑ

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 11:03 PM IST

ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 'پاکستان میں پہلی ڈوز لگوانے والے افرادکی تعداد 7کروڑ ہوگئی ہے، گزشتہ روزملک میں 8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی، اب تک7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہے۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73افراد انتقال کر گئے اور 2714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: دیال پور تھانہ کے ایس ایچ او نے مسلم خاتون کے ساتھ مار پیٹ کی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے نیجے آگئی اور 4.78 فیصد رہی جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 938 اور مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.