پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس نے دارالحکومت اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج اور دیگر اہم سرکاری تنصیبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق انسداد دہشت گردی محکمہ پولیس (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی میں حالیہ دہشت گردی کے حملے میں ملوث مشتبہ شدت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں سرچ آپریشن کیا۔
ان شدت پسندوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے، پولیس نے بتایا کہ شدت پسند ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے کا ارادہ کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: روس: ریٹائرمنٹ ہوم میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک
سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔
بتا دیں کہ 29 جون کو دہشت گردوں نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای) کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کی حفاظت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسیز کی فائرنگ سے چار شدت پسندوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
افغانستان سے باہر کام کرنے والے شدت پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔