ETV Bharat / international

ایران نے امریکی انتخابات میں کسی طرح کی مداخلت سے انکار کیا - تہران

ایران نے ایک بار پھر ان دعوؤں کو مسترد کردیا، جس میں امریکہ نے ایران پر الزام لگایا تھا کہ ایران نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 8:20 PM IST

ایران نے پیر کو ایک بار پھر ان دعوؤں کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے تمام الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے تہران کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔

امریکی عہدے داروں نے الزام لگایا ہے کہ متعدد انتخابی میدانوں میں ڈیموکریٹک رائے دہندگان کو بھیجے گئے ای میلوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے جس کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینا ہے۔

خطیب زادہ نے یہ بھی کہا کہ جو بھی منتخب ہوتا ہے وہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے بارے میں بات چیت کا حصہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'کل کے انتخابات پر ہماری نظر ہے اور پھر ووٹنگ کے نتائج کے بعد آئندہ امریکی حکومت کے اقدامات پر زیادہ توجہ دیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.