ETV Bharat / international

طالبان کی امریکہ کو دھمکی، معاہدہ کی پاسداری پر زور - طالبان

طالبان نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج برآمد ہونے کی امریکہ کو دھمکی دی ہے۔

Taliban warns US against extending military presence
طالبان کی امریکہ کو دھمکی، معاہدہ کی پاسداری پر زور
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 10:36 PM IST

طالبان نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کےلیے یکم مئی کی آخری تاریخ سے متعلق معاہدے پر عمل کرنے کا امریکہ کو مشورہ دیا۔ طالبان کے مطابق یکم مئی کے بعد بھی امریکی فوجیوں کا افغانستان میں رکنا، معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی ہوگی، جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت ردعمل کا اظہار کرنے کی طالبان نے دھمکی دی ہے۔ طالبان نے مزید کہا کہ وہ ’اسلامی حکومت‘ کے اپنے مطالبہ پر قائم ہے۔

وہیں گذشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ’یکم مئی تک افغانستان سے فوجیوں کا انخلا ممکن نہیں ہے۔ امریکی فوج یکم مئی کے بعد بھی افغانستان میں رہے تی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج کو زیادہ عرصے تک وہاں رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم افغانستان کو محفوظ اور منظم انداز میں چھوڑنا چاہتے ہیں، ہم افغانستان سے نکلیں گے، لیکن سوال یہ ہے کہ کب نکلیں گے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.