ETV Bharat / international

امریکہ سے افغانستان نے مکمل آزادی حاصل کرلی: طالبان ترجمان ذبیح اللہ - Afghanistan ‘free nation’ as it hails US exit

افغانستان سے امریکی فوجیوں اور عہدیداروں کے انخلاء کی حتمی تاریخ 31 اگست تھی، تاہم یہ عمل ایک روز قبل ہی مکمل کرلیا گیا اور یوں امریکہ کی 20 سالہ جنگ ختم ہوگئی۔

Taliban
Taliban
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 7:37 PM IST

افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء رات کے 12 بجے مکمل ہونے کے ساتھ ہی طالبان نے ملک میں اپنی مکمل آزادی حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 'آخری امریکی فوجی دستہ 12 بجے کابل ایئر پورٹ سے روانہ ہوگیا'۔ انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'اب ہمارے ملک نے اپنی مکمل آزادی حاصل کرلی ہے'۔

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں اور عہدیداروں کے انخلاء کی حتمی تاریخ 31 اگست تھی، تاہم یہ عمل ایک روز قبل ہی مکمل کرلیا گیا اور یوں امریکہ کی 20 سالہ جنگ ختم ہوگئی۔ علاوہ ازیں امریکی انخلاء پر طالبان نے خوشی میں فائرنگ کی اور جشن بھی منایا۔

جیو نیوز کے مطابق طالبان کے ترجمان نے ایک بار پھر وضاحت کی کہ 'کابل میں فائرنگ امریکیوں کے انخلاء پر خوشی کے اظہار میں کی گئی اس لیے شہری پریشان نہ ہوں'۔

علاوہ ازیں قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بھی نئی سیاسی پیش رفت کی تصدیق کی اور امریکی فوجی انخلاء مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں اعداد و شمار کا حوالہ دے کر بتایا گیا تھا کہ امریکہ، کابل ایئرپورٹ سے امریکی شہریوں کے انخلاء کے اپنے ہدف کو اولین ترجیح کے طور پر صدر جو بائیڈن کی 31 اگست کی آخری تاریخ سے قبل پورا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Afghanistan: افغانستان میں امریکہ کی بیس سالہ جنگ کا اختتام

بین الاقوامی پناہ گزین معاونت منصوبے کے پالیسی ڈائریکٹر سنیل ورگیس نے کہا کہ 'یہ افغانیوں پر منحصر ہے کہ وہ ان خطرات سے نمٹیں اور اس سے نکلنے کا راستہ تلاش کریں'۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.