طالبان نے ضبط شدہ 12.3 لاکھ امریکی ڈالر اور سونا ملک کے مرکزی بینک ’دی افغانستان بینک‘ (ڈی اے بی) کے حوالے کر دیا ہے۔ بینک نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے۔
دی افغانستان بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کو بینک کے سابق انتظامیہ کے عہدیداروں کی رہائش گاہوں اور سابق حکومت کی خفیہ ایجنسی کے مقامی دفاتر سے برآمد ہونے والی نقدی اور سونے کی اینٹوں کو واپس کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے حکام نے اثاثے قومی خزانے کے حوالے کر کے شفافیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 15 اگست کو طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل پر قبضہ کرنے کے بعد 7 ستمبر کو ایک نگران حکومت تشکیل دی گئی اور افغان مرکزی بینک میں کئی نگران وزراء اور ایک نگراں گورنر مقرر کیے گئے۔
امراللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالرز اور سونا برآمد
واضح رہے کہ طالبان ذرائع کے مطابق سابق نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے سونا اور موبائل فون بھی برآمد کیے گئے تھے۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔
طالبان ذرائع کے مطابق کہ امر اللہ صالح کے گھر سے 65 لاکھ سے زائد امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔