ETV Bharat / international

افغانستان میں خودکش دھماکہ، سات افراد ہلاک - کابل کی خبر

افغانستان کے شہر غزنی میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں سات افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

suicide bomber killed seven in afghanistan
افغانستان میں خودکش دھماکہ، سات افراد ہلاک
author img

By

Published : May 18, 2020, 5:41 PM IST

افغان حکام کے مطابق خودکش دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد این ڈی ایس کے ملازمین ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خودکش حملہ میں افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے بعد افغان فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں فورسز کے فضائی حملے میں 35 طالبان جاں بحق ہو ئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.