جاپان کے مغربی حصے میں واقع یوناگنی جزیرے میں اتوار کے روز علی الصبح اوسط قسم کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
ارضیاتی مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔
اس کا مرکز یوناگنی کے علاقے سے 38 کلومیٹر شمال میں سطح زمین سے 108 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
مزید پڑھیں:انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، 35 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
زلزلے سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔