بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قائم مقام پولیس کمشنر منیر الاسلام نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے یہاں آنے سے قبل ان کے خلاف ریلی نکالنے والوں کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر اسلام نے اتوار کے روز آزادی کے جشن زریں کے موقع پر بابائے قوم بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کی یوم پیدائش کے موقع پر سربراہان مملکت اور حکومت کی آمد کے لئے سیکیورٹی بریفنگ کے سوال کے جواب میں یہ باتیں کہیں۔
انہوں نے کہا 'جو لوگ مسٹر مودی کے خلاف جلوسوں اور جلسوں کا انعقاد کر رہے ہیں انہیں اچھی طرح سے سمجھنا چاہئے کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'۔
انہوں نے بنگ بندھو کے یوم پیدائش کی تقریبات اور آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر سیاسی جماعتوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اہم شخصیات کی آمد کے موقع پر سیاسی پروگرام نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیے
جے این یو متنازع نعرہ معاملہ میں سبھی ملزمان کو ضمانت
انہوں نے کہا '18 سے 26 مارچ تک ہونے والے پروگراموں کے دوران ٹریفک سے متعلق کچھ پریشانی ہوسکتی ہے۔ میں درخواست کرتا ہوں کہ اس کے لئے طے شدہ وقت سے پہلے ہی دفتر-عدالت یا امتحان کیلئے مرکز میں پہنچیں۔ ملک کی عزت کے لئے لوگوں کو کسی حد تک ان پریشانیوں کا سامنا کرنا چاہئے'-
انہوں نے بتایا کہ 18 سے 26 مارچ تک ہفتہ وار اور عام تعطیلات کے علاوہ چار دن کی تعطیل ہے۔ اس وقت، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو۔