سوشل میڈیا کی ایک اہم کڑی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خلل کے دو گھنٹے بعد بحال کردیا گیا، مبینہ تکینیکی خرابی آنے کی وجہ سے امریکہ، برطانیہ اور دیگر اہم ممالک سمیت پوری دنیا میں ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کی مصروفیات میں رخنہ پڑا تھا۔
ٹوئٹرکی ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹر فیس سائٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مجموعی حالات اور اس نظم کو خلل سے پاک کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ جلد ہے معاملات معمول پر آجائیں گی اور نارمل فنکشن بحال ہو جائے گا۔
قبل ازیں ٹوئٹر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ داخلی نظام میں بعض تکنیکی خلل کی وجہ سےسروس متاثر ہوئی ہےڈ ہیکنگ یا سیکیورٹی نظام میں دخل اندازی کی کوئی ٹھوس شہادت نہیں ملی ہے۔