صوبائی گورنر کے ترجمان محمد جاوید ہجری نے بتایا کہ صوبے کے درکد ضلع میں جھڑپوں کے دوران آٹھ طالبانی جنگجو بھی مارےگئے اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے دوران طالبانی جنگجوؤں کی جانب سے داغہ گیا ایک مورٹار ایک مکان پر گراجس سے دو شہریوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
طالبانی جنگجوؤں کا صوبے کے کچھ حصوں پر قبضہ ہے۔وہ بیہڑ علاقوں اور پہاڑی ٹھکانوں میں چھپ کر مسلسل سلامتی دستوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔