پاکستان کے مغربی علاقے میں 'پاکستان-ایران' سرحد پر ایک آئی ای ڈی دھماکے میں پاکستانی فوج کے چھ جوان ہلاک ہو گئے۔
فوج کے میجر جنرل بابر افطار نے یہ اطلاع فراہم کی۔
میجر جنرل نے جمعہ کے روز کہا کہ 'ایک افسر اور پانچ جوان پاکستان-ایران سرحد پر بلوچستان کے پاس بلیدہ علاقے میں گشت کے دوران آئی ای ڈی دھماکے کا شکار ہو گئے'۔
انہوں نے بتایا کہ 'کسی بھی عسکریت پسند تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے'۔