ETV Bharat / international

عراق میں ایک گاؤں کے انتظامی سربراہ سمیت 6 افراد کا قتل - head of a village, killed in Iraq

حملہ آوروں نے اپنی رائفل سے اندھا دھند فائرنگ کر کے گاوں کے سربراہ علی مخالف، ان کے 4 بیٹوں اور بھتیجے کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ اس کے بعد وہ نزدکی باغات میں بھاگ گئے۔

sdf
sfd
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 7:19 PM IST

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک گاؤں کے انتظامی سربراہ اور ان کے کنبہ کے 5 افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

صوبائی پولیس کے ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ جمعہ کی دیر رات کچھ مسلح افراد دارالحکومت بغداد سے 120 کلومیٹر شمال میں واقع سامرا شہر کے شمال مشرق میں سموم گاؤں کے انتظامی سربراہ علی مخالف کے گھر میں گھس گئے ۔

حملہ آوروں نے اپنی رائفل سے اندھا دھند فائرنگ کر کے مسٹر علی مخالف، اس کے چار بیٹوں اور بھتیجے کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ اس کے بعد وہ نزدکی باغات میں بھاگ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ عراقی سکیورٹی فورس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کردی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.