ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے بدھ کے روز ایمرجنسی سروسز کے افسران کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
ایمرجنسی سروس کے افسر مجتبیٰ خالدی کے مطابق آگ لگنے کے متعدد واقعات ہوئے ہیں جن میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 331 زخمی ہوئے۔
’چہارشنبہ سوری جشن آتش ‘ نوروز سے پہلے منایا جاتا ہے۔ خیال رہے یہ تہوارایران میں نئے سال کے آغاز پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر لاکھوں افراد آگ پر کودتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیشل رپورٹ: ذہنی طور پر معذوروں کا پُرسان حال کون؟
قابل ذکر ہے کہ نوروز کا تہوار مغربی اور وسطی ایشیا کے بہت سے علاقوں میں منایا جاتا ہے۔