ETV Bharat / international

انڈونیشیا میں نسلی تصادم میں چھ ہلاک، 40 زخمی

انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا کے ضلع یاہوکیمو میں نسلی جھڑپوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ پاپوا پولیس کے ترجمان احمد مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور کمیال برادری کے کم از کم 52 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Six killed in ethnic clashes in Indonesia
انڈونیشیا میں نسلی تصادم میں چھ ہلاک، 40 زخمی
author img

By

Published : Oct 4, 2021, 10:14 PM IST

انڈونیشیا کےصوبہ پاپوا کے ضلع یاہوکیمو میں نسلی جھڑپوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ پاپوا پولیس کے ترجمان احمد مصطفیٰ کمال نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔

انہوں نے ایک بیان میں بتایا کہ اتوارکی دوپہر کمیال اور یالی برادری کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب کمیال برادری کے ارکان مبینہ طور پر یالی برادی کے رہائشی احاطے میں گھس کر ان پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔

انہوں نے کہا ’’کمیال گروپ نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:20 بجے ہوٹل نوری میں یالی برادری کے ارکان پر حملہ کیا، بعد میں انہوں نے ہوٹل کی عمارت کو آگ لگا دی۔

کمال نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور کمیال برادری کے کم از کم 52 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تقریبا 1،000 مقامی لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکال کر ضلع پولیس کی عمارت میں منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج کے جوان ضلع میں گشت کر رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.