وزارت صحت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کل نئے کیسز میں سے نو افراد بیرونی ممالک سے ہیں ۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید سات کورونا مریضوں کی شفایابی کے بعد صحتیاب ہونے والے کی تعداد 57،675 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں 37 کیسز ہیں جن کا علاج ہسپتالوں میں جاری ہے اور ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
اس کے علاوہ 120 دیگر مریض بھی مقامی سہولیات کے ساتھ قرنطینہ میں ہیں، ان سب میں بہت ہی ہلکی علامات ہیں لیکن وہ کورونا سے متاثر ہیں۔