ETV Bharat / international

Sri Lankan High Commissioner On Mob Lynching: سیالکوٹ ماب لنچنگ دونوں ممالک کے تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوگا - پاکستان اور سری لنکا دوست ہیں

سیالکوٹ ماب لنچنگ پر سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرم Sri Lankan High Commissioner On Mob Lynching نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا دوست ہیں اور دوست رہیں گے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس واقعے سے ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

Sialkot mob lynching will not affect relations of Sri lanka and Pakistan says Sri Lankan High Commissioner
سیالکوٹ ماب لنچنگ دونوں ممالک کے تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوگا
author img

By

Published : Dec 6, 2021, 10:54 PM IST

سری لنکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیالکوٹ میں سرلنکن شہری کی ماب لنچنگ Sialkot mob lynching سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

سیالکوٹ ماب لنچنگ پر سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرم Sri Lankan High Commissioner On Mob Lynching نے کہا، ’’ پاکستان اور سری لنکا دوست ہیں اور دوست رہیں گے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس واقعے سے ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

انہوں نے اس واقعے پر پاکستانی عوام کی ہمدردی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ حکومت پاکستان پرینت دیوآنند کمار کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے قدم اٹھائے گی۔ یہ ایک قتل ہے۔ سری لنکا کی حکومت کو یقین ہے کہ اس واقعے کا پاکستان سری لنکا تعلقات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ پاکستان نے فوری ایکشن لیا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سماجی، دفاعی اور تجارتی تعلقات ہیں اور اس واقعے سے موجودہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں شدت پسندوں کے ایک ہجوم نے پرینت کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا اور اس کی لاش کو جلا دیا تھا۔ پرینت کی لاش لاہور واقع علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پیر کو سری لنکا روانہ کی گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.