ETV Bharat / international

نیدر لینڈز: ہیگ میں سعودی سفارتخانے پر فائرنگ - firing at saudi embassy in hague

نیدرلینڈز کے ساحلی شہر ہیگ میں واقع سعودی سفارتخانے پر فائرنگ کی گئی۔ جمعرات کی صبح ہونے والی اس فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

sdf
sfd
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 9:04 PM IST

نیدرلینڈز کے ساحلی شہر ہیگ میں واقع سعودی سفارتخانے پر فائرنگ کی گئی۔ جمعرات کی صبح ہونے والی اس فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

سعودی سفارتخانے کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔ فائرنگ کے بعد ہیگ میں سعودی سفارتخانے کی طرف جانے والے روڈ کو بلاک کر دیا گیا اور اضافی حفاظتی عملہ تعینات کر دیا گیا۔

اس حادثے کے بعد فوری طور پر کیے گئے ڈچ اقدام پر سعودی سفارتخانے نے ڈچ حکام کا شکریہ ادا کیا ہے، ساتھ ہی نیدرلینڈز میں مقیم سبھی سعودی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی۔

تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفارتخانے کی عمارت کی کھڑکیوں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہے۔

سعودی سفارتخانے کی کھڑکیوں پر گولیوں کے نشانات

فائرنگ کا یہ واقعہ سعودی قبرستان میں ہونے والے دھماکے کے ایک روز بعد پیش آیا، حالانکہ کہا گیا ہے کہ اس فائرنگ کا دھماکے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.