افغانستان میں فوج کی جوابی کارروائی میں 7 طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز ٹویٹر پر بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔
وزارت دفاع نے ٹویٹر پر لکھا کہ صوبہ قندھار کے ضلع ژڑی میں سات طالبان جنگجو مارے گئے۔
یہ جنگجو افغان نیشنل آرمی اور سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔
مزید پڑھیں:پاکستانی فلائٹس کی پرواز کی پابندی میں مزید تین ماہ کی توسیع
اس کے علاوہ صوبہ زابل کے ضلع ارغنداب میں ہفتے کے روز چار طالبانی جنگجو مارے گئے۔ واضح ر ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت کے نمائندوں اور طالبان کے مابین ستمبر ماہ سے بات چیت جاری ہے ، لیکن اس کے باوجود افغانستان میں تشدد کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ۔