نئی دہلی: آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے اور سعودی عرب فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے منگل کو یہاں دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی۔India-Saudi Bilateral Relations
لیفٹیننٹ جنرل المطیر پیر کو تین روزہ دورے بھارت پہنچے تھے۔ ان کے دورے کو اس لحاظ سے تاریخی قرار دیا جا رہا ہے کہ یہ سعودی عرب کی فوج کے کسی کمانڈر کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ اسے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے دوطرفہ دفاعی تعلقات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل جنرل نروانے نے سال 2020 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس سے پہلے ہندوستان کے کسی آرمی چیف نے سعودی عرب کا دورہ نہیں کیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان ان دوروں کا مقصد دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ Saudi land forces commander pays first visit to India
جنرل نروانے نے آج ساؤتھ بلاک میں سعودی عرب یو یو آرمی کے کمانڈر کا پرتپاک استقبال کیا۔ بات چیت کے دوران جنرل نروانے نے انہیں دونوں ممالک کے تناظر میں سیکورٹی کے پہلوؤں سے آگاہ کیا۔Discusses Defence Cooperation with General MM Naravane
یہ بھی پڑھیں : SCL Meeting Between BSF & Pak Rangers: بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کے درمیان اہم اجلاس
بھارت اور سعودی عرب کے تعلقات اقتصادی خوشحالی، دہشت گردی کا خاتمہ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے جیسے مشترکہ مفادات کے پیش نظر مسلسل مستحکم ہو رہے ہیں۔ دفاعی سفارت کاری دونوں ممالک کے درمیان جامع تعلقات کی ایک اہم جہت ہے۔
سعودی عرب کی فوج کے کمانڈر بدھ کو وطن روانہ ہوں گے۔
یواین آئی