ETV Bharat / international

سعودی اتحاد نے یمن کے تین صوبوں میں تیس ہوائی حملے کئے - سعودی اتحادیوں نے یمن پر فضائی حملہ کیا

اقوام متحدہ کے عالمی وبا کورونا وائرس کے انتظامات کی کوششوں کے تحت امن کی اپیل کے جواب میں اتحادی فوج کے ذریعہ یکطرفہ جنگ بندی کے درمیان یہ ہوائی حملے ہوئے ہیں۔

سدف
سدف
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 9:27 PM IST

یمن کے تین صوبوں میں سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی فوج نے حال ہی میں تیس سے زیادہ ہوائی حملے کئے ہیں۔

حوثیوں نے سرکاری نیوز ویب سائٹ پر اتوار کو کہا ہے کہ مآرب صوبہ میں کم از کم بائیس حملے کئے گئے۔

راجدھانی صنعا کے دو علاقے سرواہ اور ماجار کو نشانہ بنایا گیا جبکہ صعدہ صوبہ میں نو ہوائی حملے کئے گئے ہیں۔

حوثیوں کے مطابق مغربی یمن کے ایک دیگر صوبہ حجہ میں چار ہوائی حملے کئے گئے۔ صعدہ اور حجہ صوبہ سعودی عرب کی سرحد پر واقع ہے۔

حوثیوں نے سنیچر کو عرب اتحادی فوج پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پانچ علاقوں میں 111 ہوائی حملے کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.