ETV Bharat / international

سمجھوتہ ایکسپریس دہلی پہنچ گئی - بھارت پاکستان ریلوے سروس

پاکستان کی طرف سے جمعرات کے روز سمجھوتہ ایکسپریس کو معطل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Samjhauta Express
author img

By

Published : Aug 9, 2019, 10:27 AM IST

سمجھوتہ ایکسپریس جسے گذشتہ روز واگھہ سرحد پر روک دیا گیا تھا، آج صبح 76 بھارتی اور 41 پاکستانی شہریوں کے ساتھ پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔

گذشتہ روز واگھہ سرحد پر سمجھوتہ ایکسپریس کو چھوڑ کر پاکستانی ڈرائیور اور گائیڈ سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دے کر اپنے وطن واپس لوٹ گئے تھے۔

بھارتی ڈرائیور اور گائیڈ ٹرین واگھہ سرحد سے لے کر رات میں ڈیڑھ بجے روانہ ہوئے تھے، جو صبح صبح تقریبا ساڑھے چار گھنٹہ کی تاخیر سے دہلی پہنچ گئی۔

Samjhauta Express
سمجھوتہ ایکسپرین آج صبح صبح 76 بھارتی اور 41 پاکستانی شہریوں کے ساتھ پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔

بھارتی ریلوے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کو رد نہیں کیا گیا ہے، بلکہ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر پاکستانی ڈرائیور اور گائیڈ نے بھارت آنے سے منع کر دیا تھا۔

جبکہ پاکستانی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے گذشتہ روز کہا تھا کہ ان کے دور میں سمجھوتہ ایکسپریس کی سروس جاری نہیں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جن مسافروں نے پہلے ہی ٹکٹیں بکنگ کروائی تھیں، انھیں ان کا پیسہ واپس کر دیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا تھا: 'سمجھوتہ ایکسپریس کے ڈبوں کو عید کے لیے چلائی جانے والی ٹرینوں سے جوڑا جائے گا۔'

پاکستانی وزیر نے بھارت سے اپنے ڈبے اور ٹرین کا انجن واپس لینے کے لیے بھی کہا تھا۔

دراصل بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور تجارتی تعلقات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان چلنی والی ریل گاڑی سمجھوتہ ایکپسریس کو بھی روک دیا ہے، لیکن کرتار راہداری پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت نے پاکستان کے ان اقدامات کو یکطرفہ بتاتے ہوئے کہا ہے: ' پاکستان کو کشمیر پر مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، یہ ان کا داخلی مسئلہ ہے۔'

Intro:Body:

news A

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.