ETV Bharat / international

India Russia Annual Summit: روس افغانستان کی صورتحال پر فکرمند ہے - پوتن بھارت کے ایک روزہ دورے پر

ہند-روس سالانہ سربراہی اجلاس میں روسی صدر Putin in India Russia Annual Summit نے کہا کہ یہ فطری ہے کہ ہم دہشت گردی سے متعلق ہر چیز کے بارے میں پرہشان ہیں۔ اس حوالے سے ہم افغانستان کے واقعات کے تعلق سے بھی فکرمند ہیں۔ پوتن بھارت کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔ وہ آج رات ہی یہاں سے روانہ ہوجائیں گے۔

Russia concerned over developing situation in Afghanistan
پوتن نے کہا، ماسکو کو افغانستان کی صورتحال پر تشویش ہے
author img

By

Published : Dec 6, 2021, 10:09 PM IST

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات Putin Meets PM Modi کے دوران کہا کہ ماسکو کو افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ پر تشویش ہے۔

پوتن نے حیدرآباد ہاؤس میں 21 ویں ہند-روس سالانہ سمٹ میں Putin in India Russia Annual Summit کہا کہ ہم یقینی طور پر دہشت گردی اور اس کے خلاف جنگ سے متعلق ہر چیز منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خلاف جنگ سے پریشان ہیں۔ اس سلسلے میں ہم افغانستان کی بدلتی صورت حال کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا "ہم بھارت کو ایک عظیم طاقت، ایک دوست ملک اور وقت کی آزمائش والے دوست کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ہماری قوموں کے درمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں اور میں مستقبل کی طرف دیکھ رہا ہوں،"

واضح رہے کہ برازیلیا میں 2019 میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کے بعد سے یہ ان کے درمیان پہلی ذاتی ملاقات ہے۔

یہ بھی پڑھین:

PM Modi Welcomes Putin: ہند-روس سربراہی اجلاس، پی ایم مودی اور روسی صدر کی ملاقات

India-Russia Defence agreement: بھارت ۔ روس نے دفاعی شعبے میں چار معاہدوں پر دستخط کیے

یہ دورہ بھارت اور روس کے درمیان منعقد ہونے والے سالانہ سربراہی اجلاس کی روایت کے ضمن میں ہے۔ آخری ہند-روس سالانہ سربراہی کانفرنس India-Russia Annual Summit ستمبر 2019 میں ہوئی تھی جب مودی نے ولادی ووستوک کا دورہ کیا تھا۔ گزشتہ سال کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے سربراہی اجلاس نہیں ہو سکا تھا۔

پوتن بھارت کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔ وہ آج رات ہی یہاں سے روانہ ہوجائیں گے۔ ان کے ساتھ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو بھی بھارت آئے ہیں۔ لاوروف اور شوئیگو نے اس سفر میں بالترتیب وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.