ETV Bharat / international

ہم نیوکلیئر سائنسداں کے قتل کا جواب دیں گے: روحانی - Dr Hasan Rohani

روحانی نے کہا کہ 'ہم ایران کے نیوکلیئر سائنس دان و جوہری پروگرام کے سربراہ شہید محسن فخری زادہ کے قتل کا مناسب وقت میں جواب دیں گے'۔

Rouhani vows revenge over slain military scientist
ایرانی مقتول فوجی سائنس دان کا بدلہ لینے حسن روحانی کا اعلان
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 8:00 AM IST

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے سب سے بڑے اور نیوکلیئر سائنس دان و جوہری پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کے بے رحمانہ قتل پر بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ 'دہشت گردوں کو ہرگز سرحدی علاقوں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا'۔

انھوں نے کہا کہ 'اس سلسلے میں پڑوسی ملکوں کے حکام کو صاف صاف بتایا بھی جا چکا ہے'۔

روحانی نے مزید کہا 'ایرانی قوم صیہونیوں کے جال میں کبھی نہیں پھنسے گی وہ سب سے زیادہ ہوشیار ہے۔ صیہونی ہمارے ملک میں افراتفری پیدا کرنے کے لئے سرگرم ہیں'۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جمعہ 27 نومبر 2020 کو دارالحکومت بالکل کے مشرق میں واقع گاؤں آبسارد میں ہوئے اس حملے کو ایرانی سائنسی ترقیات پر سخت چوٹ قرار دیا جارہا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق جب فخری زادہ کار میں اپنے رہائش گاہ پہنچ رہے تھے تو اسی دوران کم از کم پانچ مسلح افراد سامنے آئے اور کار کو نشانہ بنا کر سائنس داں کا قتل کردیا۔

زخمی ہونے والے دیگر میں فخری زادہ کے محافظ بھی شامل ہیں۔

  • قتل کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا ذکر بار بار کیوں؟

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے دو برس قبل محسن فخری زادہ کا نام لیا تھا جس کے بعد اسرائیلی میڈیا نے بتایا تھا کہ موساد نے بہت پہلے محسن فخری زادہ کے قتل کی کوشش کی تھی تاہم وہ کوشش ناکام ہوگئی تھی۔

اسرائیل کی واللا ویب سائٹ نے بتایا تھا کہ موساد کے کچھ عہدیداروں نے بتایا ہے کہ محسن فخری زادہ، ایران کے ان سائنس دانوں میں شامل ہیں جن کا نام اس کی ہٹ لسٹ میں ہے۔

اس قتل سے امریکہ اور ایران کے مابین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میعاد ختم ہونے کے دنوں میں تناؤ کو نئی شکل دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے تجویز پیش کی ہے کہ ان کی انتظامیہ عالمی طاقتوں کے ساتھ تہران کے جوہری معاہدے میں واپس آسکتی ہے اور ایران سے دوبارہ معاہدہ کرسکتی ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے جوہری معاہدہ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.