ETV Bharat / international

امریکہ ایران سے بات چیت کا خواہاں

روحانی نے سخت لہجے میں کہا کہ 'امریکہ کے رویے میں تبدیلی اور ایران پر عائد کی گئی پابندی کو ہٹائے بغیر معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔'

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Aug 27, 2019, 10:46 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:55 PM IST

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ 'جب تک امریکہ کی جانب سے ایرن پر عائد کی گئی اقتصادی پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی، ایران اور امریکہ کے درمیان گفتگو ممکن نہیں ہے۔'

امریکہ ایران سے بات چیت کا خواہاں

دارالحکومت تہران میں خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ 'ایران مسائل کو حل کرنا چاہتا ہے ، لیکن مسائل کے حل کے نام پر اگر کوئی حسن روحانی کے ساتھ 'فوٹو اپس' کرنا چاہتا ہے تو یہ ممکن نہیں ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'مسائل کے حل کا دارومدار امریکی حکومت پر ہے۔ اس سلسلے میں مزید اقدام کے لیے واشنگٹن کو کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔'

روحانی نے سخت لہجے میں کہا کہ 'امریکہ کے رویے میں تبدیلی اور ایران پر عائد کی گئی پابندی کو ہٹائے بغیر معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔'

حسن روحانی کا بیان اس وقت آیا جب جی 7 پروگرام کے دوران فرانسیسی صدر ایمینویل میکرون نے امریکہ اور ایران کے ایک ساتھ آنے کے سلسلے میں ثالثی کردار ادا کیا تھا۔

بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کو سرپرائز کے طور پر ایک ساتھ آنے کا بہترین موقع ہے۔

روحانی نے امید بھرے لہجے میں کہا کہ اگر انہیں اس بات کا احساس ہو کہ وہ ایک ایسے شخص سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں جو ان کے ملک کی ترقی میں مدد کے ساتھ ان کے مسائل کو حل کر سکتا ہے، تو وہ اس سلسلے میں ضرور کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی مہینوں سے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

در اصل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی نیو کلیائی معاہدے سے متعلق فیصلہ لیتے ہوئے ایران پر اقتصادی پابندی عائد کر دی ہے۔

اس کے بعد سے ہی ایرانی معیشت کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ کیوں کہ ایران پر عائد پابندی کی وجہ سے دیگر ممالک ایران سے تجارتی معاملات نہیں کر سکتے ہیں۔ ایسے میں ایران کا خود پر انحصار ممکن نہیں ہے۔

اس کے باوجود ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی حکومت کے سامنے نہ صرف جھکنے سے انکار کر دیا ہے، بلکہ اپنی شرائط پر گفتگو کرنے کی پیش کش کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 12:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.